کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ بسنت 2026 کو محفوظ کامیاب ایونٹ بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چھتوں کی ڈرون کیمروں کے ساتھ انسپیکشن جاری ہے، ہر میزبان چھت کے پاس این او سی ہونا لازمی ہے، انتظامیہ کے ایس او پیز کے مطابق پتنگ بازی کیلئے چھتوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے، ایس او پیز کےمطابق مخصوص تعداد سے اوپر چھت پر پتنگ بازی اکٹھ کیلئے این او سی لازمی ہے، کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہر میزبان جگہ اور روف ٹاپ کا این او سی چیک کریں گی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔کمشنرلاہور نے کہا کہ ریڈ زون سمیت شہر کے تمام علاقوں میں سیل پوائنٹس کی رجسٹریشن کرکے تعداد مزید بڑھائی جارہی ہے، 2ہزار 2سو 76 سے زائد سیلرز کو این او سی جاری کیے جاچکے ہیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بسنت ضابطہ اخلاق و قوانین کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے، شہری خیال رکھیں کہ انکی حفاظت و خوشیوں کہ حفاظت انتظامی ذمہ داری ہے، باشعور شہری، ذمہ دار شہری و انتظامی کاوشیں خوبصورت تہوار کا احیاء ثابت ہونگی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر
7 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور صفائی ٹیموں کاسمن آباد ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
3 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
5 دن ago




