خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی فوری بحالی کے احکام صادر کئے جائیں،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی استحکام کے عالمی دن کے موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش صوبہ بھر کی بلدیاتی اداروں کے معاشی حقوق اور ان کے استحصال کے مترادف ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے چیئرمین محبوب اللہ، سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، جنرل سیکریٹری سلیمان خان یوتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی سردار ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی فوری بحالی کے احکام صادر کر کے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور معاشی استحکام بخشا جائے۔

جواب دیں

Back to top button