واسا لاہور کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد، 16 مختلف بلدیاتی اداروں کے وفود کی شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈ آفس میں تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔ واسا لاہور کے زیرِ اہتمام جاری تربیتی پروگرام میں شریک 16 مختلف بلدیاتی اداروں کےوفود نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کا انعقاد واسا لاہور ، پاکستان واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام اور یونیسیف کے تعاون سے کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیتی پروگرام میں شرکاء کو سروس ڈیلیوری سسٹم اور شہری سہولیات میں بہتری سے متعلق ٹریننگ دی گئی ہے۔ تربیتی پروگرام میں ادارہ جاتی حکمت عملی، تنظیمی ڈھانچہ، پالیسی، پلاننگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اپنے خطاب میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام سے میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ واسا لاہور کی جدید اصلاحات اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے تجاویز قابل عمل اور حوصلہ افزا ہیں۔ ایچ آر ، کمرشل مینجمنٹ اور ریونیو ماڈلنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تربیت کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنز کے شرکاء واسا لاہور کے تجربات سے استفادہ کریں گے، تربیتی پروگرام کے شرکاء میں سیشن کے اختتام پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button