وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نےپشاور کے تھانہ پشتخرہ اور تاتارا کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے حوالات میں قید ملزمان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی نے تھانے میں قائم ڈِسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلٰی نے براہِ راست شکایت کنندہ سے رابطہ کر کے شکایت کی صورتحال معلوم کی، ڈی آر سی کے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد اور انہیں قانونی حیثیت دینے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے تھانے پشتخرہ میں سولر سسٹم، سی سی ٹی وی، بلٹ پروف گاڑی اور تھرمل کیمروں کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ
ہم عوامی لوگ ہیں، عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ موجود تھے۔






