لاہور(بلدیات ٹائمز)محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسران کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔PICIIPپنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تکنیکی مدد تربیتی کورسز کروائے جائیں گے جس کے لئے افسران کے ناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنز، ضلع

کونسلز، میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسران کو مالی اور انتظامی امور کے حوالے سے کورسز کروائے جائیں گے۔محکمہ بلدیات کی طرف سے پیسپ کو کو منظوری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے سیکشن آفیسر کوآرڈینیشن نامدار سبحانی کی طرف سے جاری لیٹر کے مطابق LG&CD/ PICIIP/ Trainings/31-01/2023 مورخہ 09.07.2024 کا حوالہ دینے اور یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ مجاز اتھارٹی نے PICIIP کے ذریعہ پیش کردہ آپریشنل پلان کوزیر حوالہ خط کے ذریعے منظور کر لیا ہے۔
13 تربیتی کورسز میں 325 افسران کو تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیتی کورس 22-7-2024 سے شروع ہوگا اور 11-9-2024 کو مکمل ہوگا۔ ان تربیتوں کے انعقاد کے لیے قومی اور بین الاقوامی مندوبین کو شامل کیا گیا ہے۔






