عید قربان پرلاہور کی فضاؤں کو معطر رکھنے کا عزم،ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں عرق گلاب ملے پانی سے دھلائی آپریشن جاری

عید قربان کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور کو تعفن سے پاک رکھنے اورشہر کی فضاؤں کو معطر کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عید قربان سے قبل شہر بھر کی سڑکوں، فٹ پاتھ، بس اسٹاپس اور یوٹرنز کی صفائی دھلائی کے لیے عملہ تینوں شفٹوں میں متحرک ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے نائٹ شفٹ میں عرق گلاب ملے پانی سے تمام سڑکوں کی دھلائی کی۔داتا دربار، آزادی فلائی اوور، مال روڈ، جیل روڈ، پنجاب اسمبلی چوک پر عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔قرطبہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ پر فٹ پاتھ اور بس اسٹاپس کی دھلائی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ فیروز پور روڈ، نشتر چوک، گجومتہ و دیگر علاقوں میں بھی عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی عید قربان پر شہریوں کو صاف ستھرا تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔گھر گھر آنے والی صفائی ٹیموں سے تعاون کریں، جانوروں کی باقیات اور آلائشیں گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے گھر گھر آنے والے صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابط کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں

جواب دیں

Back to top button