ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کے تحت مختلف عوامی مقامات اور اہم شاہراؤں پر مرحلہ وار سکریپنگ ایکٹیویٹی اورواشنگ کا عمل جاری ہے۔فضائی آلودگی میں کمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےسمن آباد ٹاؤن فیروز پور روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ تعینات رہا۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نےمسلم ٹاؤن موڑ،اچھرہ بازار، شمع میٹرو اسٹیشن کے اطراف صبح سویرے واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور واشرز گاڑیوں نے روڈ سائیڈ پر جمی ہوئی مٹی صاف کرنے اور فٹ پاتھ کلیئر کرنے کیلئے مینوئل اور مکینیکل واشنگ میں حصہ لیا۔ مذید برآں سموگ سے بچاؤ کیلئے اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر وقفے وقفے سے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago






