حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور، غفران احمد کی زیر صدارت ایک آن لائن جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور صفائی آپریشن میں مزید تیزی لانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں اور فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈائریکٹرز اور ایکسیئنز نے ویبنار کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اپنے ٹاؤنز میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو پر کام 94 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہریوں کو بہترین نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کو ادارے کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ آپریشن کو مقررہ شیڈول کے مطابق مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ انہوں نے روڈ سائیڈ ڈرینز کی باقاعدہ صفائی پر خصوصی توجہ دینے اور مین ہول کورز کی صورتحال پر مسلسل نگرانی رکھنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود نگرانی کرتے ہوئے شکایات کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Read Next
24 گھنٹے ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
4 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
5 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
5 دن ago






