ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے بلونیٹ کنسلٹنگ فرم کے تعاون سے شہری رابطے بڑھانے اور انہیں آگاہی دینے کے سلسلے میں اقدامات کا بھی آغاز کیا ہے۔مہم کا مقصدصاف سمندر،ماحولیاتی تحفظ اور پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ ہے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے بھٹ آئی لینڈضلع کیماڑی میں پلاسٹک فری مہم کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے تمام ادارے، شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں،جس کا مقصد سمندر کے پانی کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ کمیونیٹر کو صحت مند ماحول کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں پلاسٹک اور کچرا پھینکنے سے آپکے خاندان جو یہاں رہتے ہیں بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور سمندر میں آبی جانور بھی متاثر ہورہے ہیں۔لہذا اجتماعی تعاون کے ساتھ اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے جو خاندان یہاں رہتے ہیں اس بات کا خیال رکھیں کہ کچرا اور بالخصوص پلاسٹک سمندر میں نہ پھینکیں یہاں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم کام کررہی ہے کچراسینیٹری ورکرز کو دیں تاکہ وہ بحفاظت مقررہ جگہ پر پہنچاسکیں۔ایم ڈی سالڈویسٹ طارق نظامانی اور بلونیٹ کنسلٹنگ فرم کی سی ای او ڈاکٹر نزہت خان نے معاون خصوصی سی ایم سندھ حسین اسلم بھٹی سے ملاقات کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نہ صرف علاقے کو صاف کر رہی ہے بلکہ یہاں موجودخاندانوں کی صحت اور آلودگی کے خاتمہ کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے خاتمے کا مطلب آلودگی کا خاتمہ اور اس مہم میں شامل ہونے کے لئے ہم بھٹ آئی لینڈ میں پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک پرپابندی لگانے کے لئے اقدامات کریں گے۔شہریوں کی صحت اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے ہراقدام میں سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر آگہی واک بھی کی گئی جس میں علاقہ مکینوں اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نزہت نے اس موقع پر تمام شرکاء کے تعاون کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی کاوشیں ایک دن بڑی ہونگی اور ہم آلودگی کے خاتمے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ہم اس کام کو نہیں کرسکیں گے آپ پلاسٹک کی تھیلیوں کی جگہ کپڑے کے تھیلیاں استعمال کریں۔ اپنے کچن کا کچراخود کھاد میں تبدیل کرسکتے ہیں چھوٹے چھوٹے اقدامات سے کچرے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ایک صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے ہم سب متحد ہیں۔ساحلوں کی حفاظت اورماحولیاتی بیداری کے لئے کمیونٹیز کا اکھٹا ہونا احسن اقدام ہے۔






