شہر لاہور کو پیڈسٹرین فرینڈلی بنانے کا منصوبہ…وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ریلوے اسٹیشن پراجیکٹ سائیٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریلوے حکام نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور اطراف پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ اور جدید واک ویز بنائے جا رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے آنیوالے مسافروں کیلئے بھی سہولت اور آسانی ہوگی۔ چنگ چی اور لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے منظم پارکنگ اور کمرشل املاک کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ جدید سولر لائٹس،7 اطراف سے داخلہ، پیڈسٹرین فرینڈلی لاہور منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ریلوے بوگیوں کو پارک کے اندر عوامی تفریح اور ریسٹورنٹس کی شکل دی جائے گی۔ پراجیکٹ کو 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ شہریوں کی تفریح میں اضافہ اور ٹریفک مسائل میں واضح کمی سے عوامی سہولت ہوگی۔ ریلوے ٹریک کے اطراف واکنگ سٹریٹس، سی این سی وال سے دیواروں کو خوبصورت روشنیوں سے مزین کیا جائے گا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
5 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
6 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
10 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






