وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ پرائس کنٹرول متحرک ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی اور ہربنس پورہ سہولت بازار کا دورہ کیا،ڈی جی پامرا طارق علی بسرا ،مارکیٹ کمیٹی ارکان اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نےمنڈی میں آڑھتیوں کے مسائل کا جائزہ لیا،صفائی، نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے اور ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی، پنجاب کی سب سے بڑی سبزی و فروٹ منڈی میں گاڑیوں کی آمد کے پیش نظر سڑکوں کی مرمت اور واسا ڈرینز کی بہتری بارے سفارشات طلب کرلیں،بعدازاں ہربنس پورہ سہولت بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اور صارفین سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار بارے استفسار کیا، اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ تمام بازاروں میں اشیاء کے معیار اور انتظامات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،راستوں میں لگائے گئے سٹالز کو ہٹانے اور اشیاء پر لیبلنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام تک براہ راست ریلیف کی فراہمی کیلئے تحصیل سطح پر سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
4 دن ago
پنجاب میں یکم سے21رمضان تک نگہبان دسترخوان پر26لاکھ سے زائد افراد افطار کر چکے ہیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی
1 ہفتہ ago
پندرہ دنوں کے دوران اوور چارجنگ پر پنجاب میں 6ہزار 471 دکانیں سیل،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
2 ہفتے ago
برکی سہولت بازار میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار عمیر معطل -سیکرٹری فوڈ سیفٹی
3 ہفتے ago





