وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صفائی اور انسداد سموگ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے لبرٹی چوک آمد پر ایک تقریب کے دوران مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر علی اعجاز اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی موجود تھے۔ ذیشان رفیق اور شعیب مرزا نے مِسٹ گنز Mist Guns خود چلا کر اس کے فنکشنز کا جائزہ لیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت آج سے "چمکتا لاہور” مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز حکومت کے دوران گزشتہ دو سالوں میں کئے گئے انسدادِ سموگ اقدامات کے واضح نتائج سامنے آئے۔ آپ خود دیکھ لیں نومبر میں سموگ دو سال پہلے کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ "چمکتا لاہور” مہم کی سب سے اہم بات 10 اینٹی سموگ گنز کی فراہمی ہے۔ اینٹی سموگ مِسٹ گنز (Mist Guns) رکشہ مائونٹڈ اور کاسٹ ایفیکٹیو ہیں۔ یہ گنز فضا میں واٹر سپرے کرکے گردوغبار کو بٹھا دیں گی۔ علاوہ ازیں یہ گنز لاہور کے واشنگ آپریشنز میں بھی بھرپور معاونت کریں گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ "چمکتا لاہور” مہم کا مقصد شاہراہوں اور مصروف علاقوں کی مکمل صفائی یقینی بنانا ہے۔ 100 شاہراہوں، مقامات اور کمرشل مارکیٹس کو ابتدائی ہدف بنایا گیا ہے۔ لاہور کی ہفتہ وار 648 جبکہ یومیہ 100 کلومیٹر سڑکوں کی دھلائی کی جائے گی۔ صفائی 16 مکینیکل واشرز جبکہ فٹ پاتھوں کی دھلائی 46 رکشہ واشر کریں گے۔ انشااللہ لاہور مزید صاف ہوگا اور انسداد سموگ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پورے ملک میں لیڈ کر رہا ہوتا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر ہو یا صحت اور تعلیم کی بہتری ہر شعبے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نمایاں ہے۔ اس وقت شہروں کی ترقی و خوبصورتی کیلئے کئی منصوبے جاری ہیں۔ شہروں سے یونین کونسل تک ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ انہی فلاحی منصوبوں کی بدولت وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کے دِلوں پر راج کر رہی ہیں۔وزیرعلی کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے کہا کہ ںسُتھرا پنجاب کے ورکرز زبردست کام کر رہے ہیں یہ سب ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا یہ انیشی ایٹو تمام اضلاع تک لے جائیں گے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب 22 اضلاع میں سیلف آپریشن،وزیر بلدیات کا ضلع بھی شامل،کمپنیاں فارغ،انتظامات ڈی سیز کے سپرد،گائیڈ لائنز جاری
1 دن ago
Lahore Fort and Shalimar Gardens Open at Night, Offering Tourists a Unique Heritage Experience
1 دن ago
*پنجاب حکومت نے شاہی قلعہ لاہور اور شالامار باغ رات کے وقت سیاحوں کے لیے کھول دیئے۔*
1 دن ago
عامر افضل کی ریٹائرمنٹ،محمد عثمان ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایڈمن ون پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات
2 دن ago






