وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،شاندار استقبال

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وائس چیئرمین کو خوش آمدید کہا۔وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کا ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ”ایل ڈی اے ورکرزیونین“ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ایل ڈی اے ورکر یونین کے صدر کاشف گجر ودیگر ملازمین نے وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اپنی تمام سینئر قیادت قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ملازمین پوری محنت سے کام کریں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔لاہور کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ویزاعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے تحت شہریوں کو ریلیف دینے اور نظام کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر میاں منیر، میاں اسلم سلیم، سید نافع شاہ، اعجاز حفیظ، سید ندیم الحسن شاہ، محمد عامر اور دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔

23جولائی 2024ء (ہینڈآوٹ نمبر۔192)

 

*وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدکی ایل ڈ ی اے آفس آمد/عہدے کا چارج سنبھال لیا*

 

*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے آمد پر خوش آمدید کہا، تعارفی میٹنگ میں ایل ڈی اے کے تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی۔*

 

*سینئر قیادت، قائدمیاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کیا۔میاں مرغوب احمد*

 

*وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔میاں مرغوب احمد*

 

*ایل ڈی اے پر لوگوں کا اعتماد بحال کرائیں گے،شہر لاہور کی پائیدار ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے*

لاہور 23 جولائی: وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں مرغوب احمد نے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے عہدے کا چارج سنبھالا۔ ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وائس چیئرمین کوایل ڈی اے آفس آمد پر خوش آمدید کہااور ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کا ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ”ایل ڈی اے ورکرزیونین“ کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے افسران سے تعارفی میٹنگ کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کے تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ افسران کے تعاون سے وزیراعلی پنجاب کے دیئے گئے اہداف کو حاصل کریں گے۔ایل ڈی اے پر لوگوں کا اعتماد بحال کرائیں گے۔شہر لاہور کی پائیدار ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ الائیڈ سروسز کی بہتر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں چیف انجینئرز، ایڈیشنل ڈی جیز، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ اپنی تمام سینئر قیادت قائدمیاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ملازمین پوری محنت سے کام کریں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ لاہور کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہا کہ ویزاعلیٰ پنجاب مریم نوازکے وژن کے تحت شہریوں کو ریلیف دینے اور نظام کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔اس موقع پر میاں منیر، میاں اسلم سلیم، سید نافع شاہ، اعجاز حفیظ، سید ندیم الحسن شاہ، محمد عامر اور دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button