حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔انھیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اسٹیبلشمنٹ ونگ کی جانب سے سید موسیٰ رضا ڈپٹی کمشنر لاہور کے نام جاری مراسلہ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے BS-19 یا اس کے مساوی افسران کی نامزدگی 19-01-01-02 سے 08-05-2026 کے سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد کے خط F.No.5-8/2025-T-II (39th SMC) مورخہ 15.01.2026 سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، حکومت پاکستان، حکومت پنجاب کی مجاز اتھارٹی کی طرف سے نامزدگی کے نتیجے میں 19.01.2026 سے 08.05.2026 تک شروع ہونے والے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس لیے تازہ ترین سالانہ طبی معائنے کی رپورٹ کے ساتھ فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) لاہور میں رپورٹ کریں۔
Read Next
1 دن ago
سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید لائیو ڈیش بورڈ مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت فیصل آباد میں ہونے والی بدعنوانی کا بروقت سراغ لگا لیا گیا
1 دن ago
۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 3سال میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان
2 دن ago
پنجاب حکومت، پولیس سروس کے گریڈ 18 کے 10 پولیس افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد،حافظ کامران اصغر کی خدمات پیرا کے سپرد
2 دن ago
پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026ء،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
مریم نواز شریف کالاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل،انڈور سپورٹس جیمنیزیم بنانے کا اعلان
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ایم او انفرا میونسپل کارپوریشن ملتان خالد حسین کی گریڈ20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کی منظوری
4 دن ago



