سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریزکے مابین معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی اورنارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز(NKATI) کے صدرفیصل معیزخان نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق بورڈصنعتی یونٹس سے ٹھوس فضلہ اور صنعتی غیر مضر فضلہ اٹھانے کے لئے خدمات فراہم کرے گا۔مئیر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ سب سے بڑے صنعتی علاقے میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو مزید مضبوط بنانے کے لئے متعدد خدمات انجام دے گا جس میں فیکٹریوں سے فضلے کا مستقل بنیادوں پر جمع کرنا،صنعتی زون میں سوئپنگ، ضرورت کے مطابق مکینیکل سوئیپر اینڈ واشنگ سروس، اورضرورت کے وقت واٹر باؤزرکی خدمات شامل ہیں۔ان اقدامات کا مقصد نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں صفائی، صحت اور ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانا اور ایک مؤثر، منظم ویسٹ مینجمنٹ نظام کو یقینی بنانا ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈصنعتی علاقوں کے لیے خصوصی آپریشن سیٹ اپ قائم کر رہا ہے تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کاموثر، شفاف اور بلاتعطل نظام یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی فضلے کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ جمع کرکے براہِ راست جام چکرو لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا، کیونکہ کچرا ٹھکانے لگانے کا غیر منظم طریقہ ماحول اور زیرِ زمین پانی دونوں کو شدید متاثرکررہا ہے۔معاہدے کے تحت روزانہ یا متبادل دن کچرا اٹھانے اور کوڑے دان صاف کرنے کی خدمات فراہم کی جائے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ربیع الاول کے موقع پر یوسیز چیئرمینز کو 500 جدید اسٹریٹ لائٹس اور ٹاؤنز چیئرمینز کو 50 فیومیگیشن مشینیں تقسیم
2 دن ago
عید میلاد النبی ﷺ سے قبل اقدامات مکمل کرنا ترجیح ہے،کرم اللہ وقاصی
2 دن ago
*میئر کراچی کا رات گئے پیدل دورہ، شہری مسائل کا براہِ راست جائزہ*
3 دن ago
میئر کراچی کا شہر کی مزید شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنے کا اعلان
3 دن ago
*گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح*
Related Articles
توری بنگش روڈ 30 ستمبر سے قبل مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
4 دن ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago


