مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے،ان سے ملاقات کیلئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے اور ان سے ملاقات کے لئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ میئر کراچی 8 اکتوبر کو 3 بجے سے 4 بجے تک شہریوں سے براہِ راست رابطہ کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای کچہری میں رابطہ کرنے کیلیے نمبرز جلد جاری کئے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button