صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اٹھواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے روڈز، ایم ایس ڈی، ابتدائی و ثانوی تعلیم، صحت اور سپورٹس سے متعلق 16 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔منظور شدہ منصوبوں میں صحت کے شعبے میں لوئر چترال اور لوئر کرم میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرشری کیئر ہسپتال کے قیام کے 02 منصوبے شامل ہیں۔ایم ایس ڈی کے تحت خیبر پختونخوا میں ایس ڈی جیز پلس یونٹ کا منصوبہ منظور کیا گیا
۔سڑکوں کے شعبے میں ضلع کوہاٹ میں بائی پاس روڈ کی دو رویہ کشادگی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، تانڈہ ڈیم کینال روڈ تا کے ڈی اے روڈ کی تعمیر و دو رویہ کشادگی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، خوازہ خیلہ بائی پاس روڈ فیز 2 شماخ تا بابو ضلع بر سوات کی تعمیر، اخگرام تا چکیاتن دریائے پنجکوڑہ کے بائیں جانب دیر اپر روڈ کا ڈیزائن و تعمیر، چکیاتن تا پناکوٹ دیر اپر بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، انڈس ہائی وے پر 122 کلومیٹر پر خرماتو اور ڈوڈہ ویلج کے لیے فلائی اوور، انڈس ہائی وے تا بنوں گیٹ چوکی روڈ اور شاہ پور توئی پل ضلع کوہاٹ کی تعمیر، جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ تا ماکین روڈ تھنگی عمر خیل محسود آباد فیز-I سولہ کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی فزیبلٹی اسٹڈی اور تعمیر، جنوبی وزیرستان لوئر میں مین وانا گومل زام روڈ تا ٹاٹئی ثمر باغ باول ویلج 08 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، مین شاکئی بازار تا غئیزل خیل شاکئی 05 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، مین اعظم ورسک بازار تا کٹی خیل پنگہ تحصیل برمل 10 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ، مین وانا اعظم ورسک روڈ تا قمر آباد تحصیل وانا 05 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ منصوبے منظور کیے گئے۔تعلیم کے شعبے میں جنوبی اضلاع کے لیے ماڈل سکولز کے قیام کی فزیبلٹی اسٹڈی اور قیام کا منصوبہ جبکہ سپورٹس کے شعبے میں انوویٹو انٹروینشن کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔






