صوبائی حکومت کی طرف سے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی، صوبائی حکومت کی وعدہ خلافیوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیطرف سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بار بار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات منسوخی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بلدیاتی نمایندے 3 مارچ بروز منگل خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔ احتجاجی دھرنا کا فیصلہ گزشتہ روز مشاورتی اجلاس زیر صدارت مئیر پشاور حاجی زبیر علی، مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوا تھا۔واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے گزشتہ احتجاجی دھرنا جو کہ 13 فروری تا 16 فروری جاری رہا تھا وہ احتجاجی دھرنا کمشنر پشاور کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے تین یوم کے اندر ملاقات کی جائیگی مگر فروری کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات نا ہوسکی۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ مروت کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 مارچ پرامن احتجاجی دھرنا کے لیے تیاری مکمل ہے بروز پیر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمایندگان پشاور پنچنا شروع ہوگا۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکی وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ صوبہ خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوامی نمایندوں کیساتھ ملاقات کے لیے وقت ہی نہیں۔ صوبائی حکومت کو فکر ہی نہیں کہ گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام مفلوج ہے حالانکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات پر قومی خزانہ سے اربوں روپے کے اخراجات اتے ہیں اور مقامی حکومتوں کے زریعے ہی نچلی سطح پر بہترین طرز حکمرانی کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر عوام کو گھر کی دہلیز سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق 3 مارچ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبرپختونخوا روڈ پر پرامن احتجاجی دھرنا ہر صورت ہوگا بلدیاتی نمایندگان افطار سحر تراویح بھی خیبر روڈ پر ادا کرینگے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب
21 گھنٹے ago
بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کا واحد مؤثر حل “اکاؤنٹ فور” کی بحالی ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی اسسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے محکمہ فنانس ، قانون اور محکمہ بلدیات کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی کال دے دی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 سے متعلق اجلاس!
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے ساتھ روا زیادتیوں پر 2 اپریل کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے گڈ گورننس روڈ میپ 2.0 کا افتتاح کر دیا، 10 نئے محکمے اور 88 اقدامات
1 ہفتہ ago




