وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران صوبے میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے صوبائی وزیر کو مختلف جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے عوامی بہتری سے متعلق جاری سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیار اور شفافیت کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ منصوبے بروقت مکمل کرائیں۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹوٹی گلیوں، نالیوں کی مرمت کی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔ خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو جلد چالو کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ نئے منصوبے اگلے 10 سال کی آبادی کی ضروریات مدنظر رکھ کر بنائے جائیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید صفائی انتظامات کا جائزہ لینے خود ننکانہ صاحب پہنچ گئے
2 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کاتحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ
4 دن ago
وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی،انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago
ظفر عباس ظفر ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی محکمہ بلدیات پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی محکمہ بلدیات پنجاب چوہدری فرمائش علی کی ریٹائرمنٹ،پروقار تقریب،خراج تحسین
Related Articles
رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے (12 تا 15 نومبر) کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے گئے
5 دن ago
ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی اور صفائی کے انتظامات میں غفلت پر چار ڈویژنز کی صفائی کمپنیوں کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
5 دن ago



