اسلام آباد شہر میں جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد شہر میں جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈیزائن، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انفراسٹرکچر اور دیگر افسران کے علاوہ متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پلاننگ اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنڈوریاں کے مقام پر ماڈل قبرستان بنانے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد رندھاوا نے کہا کہ پنڈوریاں ماڈل قبرستان کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے اور قبرستان تک رسائی کیلئے مختلف شاہراؤں سے اپروچ دی جائے تاکہ شہریوں کو آسانی حاصل ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل قبرستانوں میں کشادہ جنازہ گاہ، وضو خانے اور مناسب پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ الیکٹرک میت بس، ایمبولینس اور دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ سیکورٹی اور نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی سرویلینس کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کو موٹر وے ایم-ون سے ملانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی بولیاں کھولنے کے بعد جلد ہی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔اجلاس میں کشمیر چوک کے مقام پر ٹریفک کے مسائل کے حل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات جلد حاصل کرلی جائینگی۔اجلاس میں ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کی تعمیر کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں ایکسپریس چوک سے آغا خان ایونیو تک ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں الیونتھ ایونیو کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی بروقت EIA کروانے کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں اسلام آباد کنونشن سینٹر، ایگزیبیشن اینڈ ایکسپو سینٹر منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو انکے ٹائم لائنز کے مطابق پایہ تکمیل پہنچانے کیساتھ اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button