ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کی فنشنگ و دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ میں پہلے آنے والے افراد کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے ڈسکاؤنٹ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال میں 500 سے زائد ممبرشپ کی درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال عید کے بعد آئندہ ماہ اوپن کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے لیے جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال 40 کنال پر اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور، آؤٹ ڈور کھیلوں اور جسمانی سہولیات کے ساتھ ساتھ ای لائبریری اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔






