(لاہور) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 30 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے اور 19 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن منقطع کیے اور 12 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ گیس چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے 13 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں ٹیم نے 3 کنکشن منقطع کیے اور 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ بہاولپور میں ٹیم نے غیر قانونی گیس استعمال پر 2 اور کمپریسر استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے۔ گوجرانوالہ میں ٹیم نے 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 3 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔