وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پرفوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔ لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔ بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔ ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔ بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔ حضرو،اٹک،جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ، وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگربھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے۔نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

