ستھرا پنجاب اتھارٹی کنٹریکٹرز کے پوائنٹس کم کر کے اربوں روپے کی کٹوتیوں کی منصوبہ بندی

ستھرا پنجاب اتھارٹی نے کنٹریکٹرز کےپوائنٹس کم کر کے اربوں روپے کی کٹوتیوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔جس سے کنٹریکٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انتظامی اور مالی بحران کی وجہ سےشہروں اور دیہات میں صفائی ستھرائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ایم ڈیز کی تقرریاں اور کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو زبانی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں پر کٹ لگانے کے لئے کم سے کم پوائنٹس دیں۔ایک پوائنٹ کی کمی سے 20 لاکھ روپے کا کٹتے ہیں۔جس کنٹریکٹرز کے 10 پوائنٹس کم کئے جائیں گے اسے دو کروڑ روپے کا نقصان ہوگا جتنی اس کی بچت بھی نہیں ہے۔متعددکنٹریکٹرز کا کہنا ہےیہ معاملہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے نوٹس میں بھی ہے جبکہ سی ای اوز کے مطابق کنٹریکٹرز کی پرفارمنس پر سخت چیک رکھنے اور انھیں پوری چھان بین کے بعد ہی ادائیگیوں کے حوالے سے حکومت پنجاب واضع ہدایات ہیں۔جن کنٹریکٹرز کی کارکردگی اچھی ہے ان کے پوائنٹس کم نہیں کئے جا رہے۔حقیقت میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کو مقررہ مدت میں فعال بنانے میں حکومت کو ناکامی کا سامنا ہے۔جس کی وجہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ بلدیاتی اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے بغیر کی معاملات چلانا ہے۔متعدد کنٹریکٹرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پوائنٹس کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں جاری رہیں تو وہ کام چھوڑنے پر مجبور ہونگے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کا کردار اس معاملے پر خاموش تماشائی کا ہے

جواب دیں

Back to top button