بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گرانٹ اور اوکٹرائے شئیر کے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھوک و افلاس ، فاکوں سے گزاری اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں جب کہ دوسری جانب فیڈریشن کی ڈیمانڈ اکاونٹ فور سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی طرف سے بھیجی گئی سمری بھی محکمہ فنانس اور قانون کے آقاؤں نے غیر دانشمندانہ طور پر اعتراضات لگا کر واپس بھیج دی ہے۔ جس پر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز اور ان کے بچوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔عید الفطر کے پیش نظر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی طرف سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی دادرسی کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جو عین وقت پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عاقبت نا اندیش حکام کی نااہلی کی وجہ سے گرانٹ کے عدم اجراء کا باعث بنی۔ جس پر محکمہ جات فنانس اور قانون کے نااہل اور عاقبت نااندیش حکام کے غلط اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے محکمہ مالیات خیبرپختونخوا اور محکمہ قانون خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام کی بے حسی اور بلدیاتی ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی مستقل بنیادوں پر اکاونٹ فور سے ادائیگی یقینی بنانے اور فوری طور پر گرانٹ و اوکٹرائے شئیر کی عدم ریلیز پر 02 اپریل 2026 کو بلدیاتی اداروں میں ایک روزہ مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز 02 اپریل 2026 کو تمام تر کاموں کا بائیکاٹ کریں اور اپنے اپنے ڈیوٹی کے مقام پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کریں اور خصوصاً تنخواہوں اور پنشن کے مستقل حل بزریعہ اکاونٹ فور ادائیگی یقینی بنانے،خصوصی گرانٹ اور اکٹرائے شئیر کی فوری ریلیز کا مطالبہ کریں۔اگر پھر بھی فیڈریشن کے مطالبات کو پزیرائی نہ ملی تو فیڈریشن راست اقدام اٹھائے گی جس کی تمام تر زمہ داری حکومت خیبرپختونخوا پر عائد ہو گی۔
Read Next
3 دن ago
وزیر بلدیات و اعلٰی تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا کوہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ
3 دن ago
خیبرپختونخوا کی44 ٹی ایم ایز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گرانٹ جاری کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ کا اظہار تشکر
3 دن ago
*لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے مطالبہ پر صوبائی حکومت نے خصوصی گرانٹ کا اجراء کر دیا*
1 ہفتہ ago
محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
1 ہفتہ ago
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے فول پروف انتظامات
Related Articles
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
1 ہفتہ ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
1 ہفتہ ago



