ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم میں ”ایل“بلاک ”ڈی“بلاک ، کے بلاک ودیگر بلاکس کا اچانک دورہ کیا اورواگزار و کلیئر کرائی گئی ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ30 سال سے زائد عرصہ سے بنی جھگیاں، تجاوزات و قبضہ سے کلیئر کرائی گئی جگہ پر کمرشل زون بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واگزار کرائی گئی 300 کینال سے زائد جگہ پر کمرشل زون بنانے کا پلان طلب کر لیااور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ واسا ملکیتی جگہ سے بھی جھگیاں و تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں۔انہوں نے ڈی بلاک سبزہ زار میں ایل ڈی اے ملکیتی 90 کنال جگہ پر مکمل فینسنگ اور بورڈ نصب کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واگزار و کلیئر کرائی گئی جگہ کو مکمل طور پر کلیئر کرکے تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور کو ڈی بلاک کی جگہ کا بہتر پلان بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر انجینئرنگ ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ،شہریوں سے مسائل دریافت
21 گھنٹے ago
*ایل ڈی اے نیلام عام/2 ارب93کروڑ سے زائد ریکارڈ ریونیو اکٹھا*
2 دن ago
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
3 دن ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
Related Articles
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
1 ہفتہ ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
1 ہفتہ ago


