وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایسٹر کے مبارک موقع پر سُتھرا پنجاب کے ورکرز سمیت تمام مسیحیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسیحی عقیدے کے مطابق روزوں کے اختتام پر ایسٹر بلاشبہ خوشی اور مسرت کا تہوار ہے۔ مسلمان اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور آئینِ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم بین العقائد ہم آہنگی میں اضافے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پادری صاحبان ایسٹر کی عبادت کے دوران پاکستان کی خوشحالی اور خطے میں امن کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ صوبائی وزیر نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی کو مسیحی ملازمین میں ایسٹر کے تحائف تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام میونسپل چیف آفیسرز تفریحی پارکوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ضلع انتظامیہ کے افسران ایسٹر کیلئے لگائے گئے جُھولوں کی فٹنس لازمی چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس آمد۔*
17 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس
3 دن ago
3rd Lahore Heritage Run Held at Lahore Fort
3 دن ago
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
Related Articles
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
4 دن ago
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
5 دن ago




