وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اربن فلڈنگ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار لکشمی چوک اور ملحقہ علاقوں کو اربن فلڈنگ سے مستقل نجات دلانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں نسبت روڈ پر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے ساتھ دو ریچارج ویلز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور متعلقہ افسران نے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واسا لاہور کی جانب سے گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ ترقیاتی کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر تقریباً 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اسٹوریج ٹینک سے منسلک دو گراؤنڈ واٹر ریچارجرز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ نسبت روڈ، گوالمنڈی اور دیگر قریبی علاقوں سے اضافی پانی کو زیر زمین پائپ لائنز کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔میگا اسٹوریج ٹینک کی گنجائش 3 ملین گیلن سے بڑھا کر 4 ملین گیلن کر دی گئی ہے تاکہ بارش کے پانی کو مؤثر طریقے سے ذخیرہ کیا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے داتا دربار کنسٹرکشن سائٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اربن ریجنریشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر داتا دربار کی توسیع اور زیر تعمیر انڈر پاس سائٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ کام کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام ترقیاتی کام شیڈول کے مطابق جاری رکھے جائیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ لاہور کو اربن فلڈنگ سے نجات دلانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس مکمل کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور تمام منصوبے اسی وژن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر 10 لاکھ گیلن گنجائش کا منصوبہ مکمل*
1 دن ago
*عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسیوں کی جانب سے خصوصی سجاوٹ*
1 دن ago
*محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی میں صوبائی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد*
3 دن ago
*دادوچہ ڈیم پر 36 ارب روپے کا واٹر سپلائی منصوبہ منظور، راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی ملے گا*
3 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی حضرت پیر مکی کے 836 ویں عرس کی تقریبات میں خصوصی شرکت*
Related Articles
بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری،56 ارب کی لاگت سے 88 ملین گیلن یومیہ استعداد کا پلانٹ قائم ہوگا
5 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا گجرات کا ہنگامی دورہ، بارشی صورتحال اور نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*
6 دن ago
*چیئرمین واسا پنجاب و سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ، نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*
6 دن ago



