وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی، آرٹس کونسل میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا- چیئر پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے عوامی مسائل سن کر فوری احکامات جاری کر دئیے- کمشنرحافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او صہیب اشرف بھی کھلی کچہری میں موجودتھے- 246 سے زائد شہریوں نے محکمہ مال، پولیس، صفائی، صحت، تعلیم اور سیوریج سے متعلق شکایات بیان کیں – متعدد شہریوں کے مسائل موقع پر حل کئے اور پیچیدہ معاملات متعلقہ محکموں کے سپرد کردئیے گئے-چیئر پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں -تمام محکموں کی ایک چھت تلے موجودگی سے عوام کو مسائل کے حل میں سہولت میسر ہوئی ہے- درخواستوں پر مسلسل فالو اپ لیا جائے گا، مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے- کمشنر حافظ شوکت علی نے کہاکہ عوامی درخواستوں پر شفاف انداز میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی-ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول شکایات کے حل کے لیے افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی- قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے-
Read Next
20 گھنٹے ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
1 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
1 دن ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
3 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
4 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
6 دن ago


