وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ‘کلین لاہور مشن’ کے تحت شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور میونسپل سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس دورے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر افسران بشمول واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے فیلڈ سرگرمیوں پر ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے داتا دربار روڈ، سرکلر روڈ اور لوہاری گیٹ پر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ لوہاری گیٹ کی تاریخی بحالی اور بصری آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح حکم دیا کہ واسا اسکیموں کی بروقت تکمیل کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی میٹریل کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صفائی آپریشنز، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا اور سیوریج، واٹر سپلائی اور مین ہول کورز کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لنڈا بازار اور اطراف میں صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے غیر فعال ڈھانچے اور تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے داتا دربار کے اطراف صفائی یقینی بنانے اور ماڈل کارٹس کو منظم کرنے کی بھی ہدایت کی، نیز مرکزی سڑکوں اور پارکوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لوہاری گیٹ کی تاریخی حیثیت اجاگر کرنے اور غیر قانونی لٹکتی تاریں اور بینرز ہٹانے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ سڑکوں پر پھیلی ہوئی ریڑھیاں فوری ہٹا کر ٹریفک کے لیے راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہدایات کا انتظار نہ کریں بلکہ پیچ ورک کے لیے ٹیمیں متحرک کریں اور تمام پیچ ورک مکمل کریں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سموگ سے بچاؤ کے لیے سڑکوں سے ملبہ ہٹانا اور ٹریفک مسائل کا حل ناگزیر ہے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شالیمار اور داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن حق نواز روڈ پر 50 دکانیں جزوی مسمار
3 دن ago
نشتر ٹاؤن کو ماڈل ایریا بنانے کا عزم :ستھرا پنجاب کے1500ورکرز، 283 آپریشنل گاڑیاں،313 لوڈر رکشے متحرک
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا کالا خطائی روڈ اور شاہدرہ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،متعدد کمرشل بلڈنگز مسمار
4 دن ago
*واہگہ زون غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،8 سربمہر 5 مسمار*
5 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل کینٹ کا دورہ، منظور کالونی میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
کمشنر لاہور مریم خان کا شہر میں تیز بارش کے باعث نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا دورہ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 2 کے منصوبوں کا جائزہ
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور نے میسن روڈ پر آپریشن کر کے 45 سال پرانی غیر قانونی تعمیرات اور پختہ تجاوزات مسمار کر دیں
1 ہفتہ ago



