کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ری سٹرکچرنگ تجاویز، پرائس کنٹرول سمیت پوری ڈویژن میں بیوٹیفکیشن ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے عوامی خدمات فراہمی کو بہترین بنانے کیلئے ری سٹرکچرنگ پر متفرق تجاویز پیش کیں، اضلاع نے افرادی وسائل اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کیلئے بھی تجاویز پیش کیں۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت و بہترین خدمات فراہمی کیلئے ریسٹرکچرنگ تجاویز لی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹایم لاہئنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاروباری اوقات کی پابندی من و عن ہوگی، اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں چیکنگ ٹیمز فیلڈ میں رہیں اشیائے خورونوش قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجہیہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




