ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کی سڑکوں کا تفصیلی دودہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کا کام تکمیل کے قریب ہے۔سولر لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سیٹینگ ایریا بنائے جا رہے ہیں۔پارکنگ ایریا میں خوبصورت اور جاذب نظر ٹف ٹائلز اور پیور لگائے گئے ہیں۔ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی ری ماڈلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا میں گرینری اور نئے درخت لگائے جا رہے ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور ائیرپورٹ کی طرز پر کشادہ پارکنگ ایریا اور سیٹینگ ایریا بنایا جا رہا ہے۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،بذریعہ ریلوے سفر کرنے والوں کو لاہور کا ایک خوبصورت چہرہ نظر آئے گا۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی ری ماڈلنگ کے بعد ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے وال اور ایک موریہ پل کی تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کی فنشنگ کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر ٹیپا بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
مالی سال کے آخری ہفتوں میں ریکوری آپریشن مزید تیز کیا جائے۔پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سے منظور شدہ کیسز سے بھی ریکوری یقینی بنائی جائے،طاہرفاروق
24 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا ریکارڈ، ٹاؤن پلاننگ ون میں تین روز میں ایک ہی ایریا کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،سیکرٹری اوقاف کے ہمراہ داتا دربار، بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ،اسرار سعید اور اقرار حسین کی بریفنگ
2 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اچھرہ بازار کو ایک نئی شکل کے ساتھ بحال کردیاگیا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago






