چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ، پیدوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک ٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کاربھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورے چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفدنے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ چینی ادارے کے تعاون سے کپاس کی پیداوار میں 15فیصد تک اضافے کے لئے جی ایم او کاٹن کی کاشت پر اتفاق کیا گیا۔ چینی بی جی آئی گروپ کی طرف سے پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھرپور اشتراک کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری ہیلتھ سے چینی بی جی آئی گروپ کے ساتھ ملکر کا قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بی جی آئی اور پنجاب حکومت کا اشتراک کار شعبہ ہیلتھ میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔پنجاب میں خطے کی جدید ترین جینیاتی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید جینیاتی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بی جی آئی کا تعاون سے کینسر کے مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے انقلابی کردار ادا کرے گا۔ پنجاب میں کینسر تشخیص و علاج کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شعبہ صحت میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کو جدید طبی تحقیق میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں مدد دیں گے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
احسان بھٹہ کو سیکرٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،مظفر خان ممبر جوڈیشل،خضر افضال سپیشل سیکرٹری آبپاشی،اورنگزیب حیدر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
3 دن ago
محکمہ خزانہ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے بلدیاتی اداروں کو3 ارب 66 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیئے
4 دن ago
”سی ایم لوکل روڈز“پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
Related Articles
پنجاب نے صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب سے سیکھیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
6 دن ago
مریم نواز شریف کاڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحٰی کے پیش نظر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چاند رات اور عیدالاضحٰی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
2 ہفتے ago


