نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ گلگت بلتستان کو مثالی اور پرامن بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں بجلی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مساوی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی سمیت فوری اقدامات کے ذریعے عوام کوریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے جلد پاور سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ مختصر مدت میں تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان سے گلگت بلتستان کیلئے منظور شدہ 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں تیزی لانے کی بھی خصوصی سفارش کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کئے جاسکیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے آرمز لائسنس آن لائن کرنے کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری داخلہ کے اقدام کو سراہا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت حفاظتی اقدامات اور قدرتی آفات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دی جائے۔
Read Next
4 دن ago
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
6 دن ago
غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سخت کارروائی
2 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
3 ہفتے ago
نگران وزیراعلیٰ کا چھموگڑھ، جلال آباد امن معاہدے کا خیرمقدم، 8 محرم واقعے کے بعد تنازع جرگہ کے ذریعے حل
3 ہفتے ago
گلگت،جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ
Related Articles
گلگت بلتستان،انتخابی مدت کے دوران سرکاری ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،فیصل احسان داخلہ،رحمان شاہ سیکرٹری اطلاعات مقرر
3 ہفتے ago



