میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کی ترقی، جدید انفراسٹرکچر اور شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے خود پر آرام حرام کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں اور شہر کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے دن رات محنت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بی آر ٹی ریڈ لائن اور شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے منصوبوں کا مسلسل دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور شہریوں کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا ہے کہ طویل عرصے سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے آئندہ تین ماہ کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، نکاسی آب اور سڑکوں کی بحالی میں نمایاں بہتری لانا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ کا ایک ہفتے میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا چوتھا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ذاتی نگرانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی سے نیپا، سوک سینٹر، اردو یونیورسٹی اور پرانی سبزی منڈی تک جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ ٹرانس کراچی کے سی ای او زبیر چنہ نے مکسڈ ٹریفک لینز، نکاسی آب، واٹر لائن شفٹنگ اور یوٹیلیٹی منتقلی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ نمائش سے موسمیات تک مکسڈ ٹریفک لین پر اسفالٹ پیچ ورک مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ سب گریڈ، ایگریگیٹ بیس، ڈرینج پائپ لائنز اور واٹر لائن شفٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 48 انچ قطر کی واٹر لائن کی منتقلی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جبکہ مرکزی ایم ایس واٹر لائن پر 63 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ یوکے اپارٹمنٹس، ممتاز منزل، موسمیات فلائی اوور اور کراچی یونیورسٹی یوٹرن سمیت مختلف مقامات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ نیپا کے اطراف سڑکوں کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گرد و غبار پر قابو پانے کے لیے تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ اور نکاسی آب کے منصوبوں میں اضافی نائٹ شفٹس کی بھی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کراچی کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد ثابت ہوگی جبکہ شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے شہر کے ٹریفک نظام میں تاریخی تبدیلی لائے گا۔ عظیم پورہ فلائی اوور، ڈملوٹی اور دمبا گوٹھ انٹرچینجز سمیت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور شاہراہِ بھٹو منصوبے پر 93فیصد فزیکل کام مکمل ہو چکا ہے۔ سندھ حکومت کراچی پورٹ سے شاہراہِ بھٹو کو ملانے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے تاکہ شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں خصوصی بیوٹیفکیشن زونز قائم کررہی ہے، گرین بیلٹس، لینڈ اسکیپنگ اور ماحول دوست انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ مون سون بارشوں سے قبل نکاسی آب، سڑکوں کی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کے بحران کے حل کے لیے انڈسٹریل واٹر پارک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سائٹ ٹی پی ون میں جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ 35 ملین گیلن واٹر ٹریٹمنٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح 30 جون کو متوقع ہے۔ انڈسٹریل واٹر پارک میں پانچ ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں اور واٹر ری سائیکلنگ منصوبہ کراچی کی صنعتوں کے لیے تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ، اشتہاری سیاست اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ شہر میں جاری میگا پروجیکٹس، فلائی اوورز، ایکسپریس ویز، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم، بیوٹیفکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما اپنی سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے منفی سیاست کررہے ہیں جبکہ سندھ حکومت اور کے ایم سی عملی میدان میں کام کر کے دکھا رہے ہیں۔کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے عوام اب نعروں کے بجائے عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت میں کراچی ترقی، خوشحالی اور جدید شہری سہولیات کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ سندھ حکومت اور کے ایم سی شہر کے روشن مستقبل، بہتر انفراسٹرکچر اور عالمی معیار کے شہری نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز،20 لاکھ بچوں کو حفاظتی خوراک دی جائے گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
*کراچی بھر میں بیوٹیفکیشن زونز قائم کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا 9 مئی کو ”بنیان مرصوص“آپریشن کی کامیابی پر عظیم جشن منانے کا اعلان
5 دن ago
بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
6 دن ago
سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں جدید پوسٹ ڈیلیوری وارڈ کا افتتاح، شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،میئر کراچی
Related Articles
میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان اہم ملاقات، سستی اور گرین انرجی پر تبادلہ خیال
1 ہفتہ ago
لیبر ڈے ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
کراچی واٹر کارپوریشن میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز،واٹر کارپوریشن اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (EIB) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 ہفتے ago


