وفاقی حکومت کے عوامی فلاحی اور صحت کے انقلابی منصوبوں کے تحت بلتستان ڈویژن کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ، سکردو میں زیرِ تعمیر 250 بستروں (Beds) پر مشتمل جدید ترین ہسپتال کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری صحت گلگت بلتستان، آصف اللہ خان نے سکردو کا تفصیلی دورہ کیا اور زیرِ تعمیر ہسپتال کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام، نگران انجینئرز اور ٹھیکیداروں نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ دی اور کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔میڈیا سے گفتگو اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے سیکرٹری صحت آصف اللہ خان نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ بلتستان کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اندر ہسپتال کے پینل نمبر 1 سے لے کر پینل نمبر 5 تک کے تمام تعمیراتی اور تکنیکی مراحل مکمل ہو سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مٹیریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر یہ منصوبہ بلتستان کے غیور عوام کے سپرد کیا جا سکے۔اس 250 بستروں کے ہسپتال کی فعال ہونے سے نہ صرف سکردو بلکہ گردونواح کے اضلاع کے لاکھوں لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید ترین طبی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر آئیں گی، جس سے مقامی مریضوں کو علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
Read Next
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان
2 دن ago
*گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کی حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد*
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
4 دن ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کا ٹاسک دے دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
1 ہفتہ ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
1 ہفتہ ago


