لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو 70 کروڑ 69 لاکھ روپے کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس سے یہ شیئر جنوری،فروری کا جاری کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں گرانٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو 12 کروڑ70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 3 کروڑ 43 لاکھ روپے جبکہ ضلع کونسل راولپنڈی کے لئے 3 کروڑ31 لاکھ روپے ریلیز ہوئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن سرگودھا ایک کروڑ38 لاکھ روپے، گوجرانوالہ 3 کروڑ 2 لاکھ روپے، سیالکوٹ 2 کروڑ 41 لاکھ روپے، ملتان 2 کروڑ 74 لاکھ روپے، ساہیوال ایک کروڑ 21لاکھ روپے، فیصل آباد 5 کروڑ 6 لاکھ روپے، ڈی جی خان 40 لاکھ روپے، بہاولپور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن گجرات کو 2 کروڑ23 لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس شیئر جاری ہوا ہے۔میونسپل کارپوریشنز کے علاوہ ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے اکاؤنٹس میں یو آئی پی ٹیکس شیئر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ڈائریکٹر اے اینڈ سی لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر فاروق احمد کھارا کاپنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ میں خصوصی لیکچر
10 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کامریدکے کا اچانک دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ
11 گھنٹے ago
*سیکرٹری بلدیات زید بن مسعود کا دورہ خوشاب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ*
2 دن ago
سُتھرا پنجاب:وزیر بلدیات کا فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز اور تحصیل مینجرز کی استعداد کار بڑھانے پر زور
3 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس،کم عمری کی شادیوں کی روک تھام،پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ رولز پر مشاورت
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ لاہور میں کرپشن کا بازار گرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے زیرِ سایہ عملہ کرپشن کے بغیر کام نہیں کرتا،متاثرہ شہریوں کا احتجاج
4 دن ago



