چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی اے بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے سےآگاہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو شہر میں جاری سکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ سی ڈی اے کے انتظامی امور میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گئے اور سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کی جائینگی۔
Read Next
2 ہفتے ago
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
3 ہفتے ago
جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی جانب سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلہ
4 ہفتے ago
چیف کمشنر،چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس
Related Articles
اسلام آباد،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو تیز بارش کے دوران ہائی الرٹ کردیا گیا
مارچ 30, 2026
اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے قطری سرمایہ کاروں کیساتھ بذریعہ زوم سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ
مارچ 30, 2026
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان اور سکیورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات اورمختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
مارچ 27, 2026



