کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے حکومتی ہدایات کیمطابق شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں قائم لائیو سٹاک، میڈیکل، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو و دیگر کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے منڈیوں میں سایہ، بجلی، پانی، واش رومز، پینے کے پانی ودیگر سہولیات دستیابی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں خصوصی طور پر لائیوسٹاک کیمپس اور ایل ڈبلیو ایم سی کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیا اور کیمپس میں تعینات افسران و عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔
اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں سوفیصد یقینی بنایا گیا ہے آلائشوں کیلئے مفت بیگز منڈیوں سے ہی خریداروں کو دئیے جائیں، منڈیوں میں شہریوں و بیوپاریوں کی سہولت کیلیے مختلف بینکس قائم کیے گئے ہیں اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے منڈی میں متفرق باڑوں کا بھی دورہ کیا، بیوپاریوں سے بات چیت کی اور سہولیات فراہمی پر اسفسار کیا۔ انہوں نے مویشی منڈی میں موجود جانور مالکان اور خریداروں سے سہولیات فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے محکمہ لائیو سٹاک و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی کا موسم ہے عید الاضحی میں دو روز باقی ہیں منڈیوں میں بھی رش عروج پر رہے گا، سہولیات کی فراہمی پر پورا فوکس رکھا جائے، منڈی کیمپس میں پورے عملہ کا موجود ہونا ضروری ہے، وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی سہولیات فراہم پر کوئی کمپرومائز نہیں، یقینی بنایا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کیمطابق سہولیات دستیابی میں کوئی کمی نہ رہے۔





