صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، غازی چوک اور کھوکھر چوک کالج روڈ کا دورہ کیااور یو ٹرنزکی امپروومنٹ کے لیے ٹیپا کے اقدامات کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے پوائنٹس پر مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی اوربتایاکہ شہر میں سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے سترہ پوائنٹس پر ٹیپا اقدامات کرے گا۔پہلے مرحلے میں غازی چوک، کھوکھر چوک کالج روڈ اور لیاقت چوک سبزہ زار پر چوک اور سگنلز کو بہتر کیا جائے۔ ٹیپا ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے پہلے مرحلہ میں ان تین پوائینٹس پر اقدامات کر رہا ہے۔ٹریفک سگنلز، ٹرنز، چوک سمیت مکمل جیومیٹری کو بہتر کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اڈا پلاٹ میں پارکنگ ایریا اور لینئر پارک پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ٹریفک انجینرنگ، اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
2 دن ago
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
ایل ڈی اے کے زیر اہتمام لاہور ماسٹر پلان 2050 بارے سٹیک ہولڈرز کااہم مشاورتی اجلاس
4 دن ago
ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس،چوک ناخدا شاد باغ پر انڈر پاس کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ اصولی طور پر منظور
5 دن ago
ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین پھول کی ریفرنڈم میں کامیابی،دو سال کے لئے سی بی اے منتخب
6 دن ago
ایل ڈی اے نیلام عام/2ارب11 کروڑ روپے کاریکارڈ ریونیو حاصل
Related Articles
ایل ڈی اے کا 6 غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن،نیو عامر ٹاؤن،میڈیکل سٹی،غوث گارڈن،علی ولاز،نیو پام ولاز،عابد گارڈن شامل
2 ہفتے ago
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون ایل ڈی اے علی نصرت کو ٹاؤن پلاننگ تھری کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
2 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار،زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس،ناصر باغ اور نیلا گنبد منصوبوں کا دورہ،بریفنگ
2 ہفتے ago


