ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر زائرین کے لیے بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔642 سے زائد ورکرز نے تینوں شفٹوں میں مجالس اور جلوس کے روٹس پر صفائی کے فرائض سرانجام دیئے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک سے قبل مجالس اور جلوسوں کے تمام روٹس کی مکمل صفائی کی گئی۔موچی گیٹ، ایک موریہ پل، شاہ عالم چوک، انارکلی، اردو بازار، بھاٹی چوک، کربلا گامے شاہ اور ملحقہ تمام راستوں پر ستھرا پنجاب کا عملہ اور مشینری صفائی انتظامات کے لیے متحرک رہی۔سیکریٹریٹ، چوک چوبرجی، کچہری چوک، ایم اے او کالج، تھانہ لوئر مال، سلیم ماڈل سکول، پی ایم جی چوک، جی سی کالج گیٹ اور ٹاؤن ہال سے ملحقہ سڑکوں پر بھی آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے موجود رہیں جبکہ سرکل روڈ اور آؤٹ فال روڈپر 2 واشرز رات کی شفٹ میں واشنگ پر تعینات رہے۔مزید برآں مجالس اور جلوس سے قبل اور بعد تمام روٹس کی صفائی کے لیے دو مکینیکل واشرز کی مدد سے واشنگ بھی کی گئی۔جلوس کے راستوں پر بروقت ویسٹ کلیئرنس کے لیے 16 لوڈر رکشے تعینات رہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہر موقع پر صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 اور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
4 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
5 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
5 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
6 دن ago



