میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ (Yang Yundong) سے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی نے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اور مضبوط ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود اس مثالی تعلق کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری حکومت کی بہتری اور ترقی میں چین کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابلِ قدر رہا ہے،میئر کراچی نے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص کراچی کے لیے ان کی محبت، تعاون اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاری اور ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں، اس موقع پر چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا کہ کراچی روشنیوں، محبت اور مہمان نوازی کا شہر ہے اور یہاں کے عوام سے ملنے والی محبت اور خلوص کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات، کراچی کی ترقی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
2 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
3 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
4 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
6 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
1 ہفتہ ago


