وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور محکموں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، آر پی او خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان بھی موجود تھےجبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد ارشد مرزا ،اے ڈی سی جی ذیشان ندیم، اے سی آر محمد فرقان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان، ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، ہنگامی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں جبکہ سیوریج اور سٹریٹ لائٹس سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔کمشنر محمد علی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن بھر میں عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے لئے متحرک ہیں۔گوجرانولہ اور گجرات ڈویژن سے ممبران اسمبلی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گوجرانولہ و گجرات ڈویژن میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر محمد علی اور آر پی او خرم شہزاد نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن میں تمام 6858 مجالس اور 1588 جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح 353 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی و زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران پولیس کی امداد کیلئے آرمی کی 8 اور رینجرز کی 11 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن میں 924 ڈاکٹرز اور 2850 پیرامیڈیکس ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ آر پی او خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بھی محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک کے ہمراہ دیپالپور کا دورہ
1 دن ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،محکمانہ امور،ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ
5 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
7 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
1 ہفتہ ago
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
1 ہفتہ ago
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
2 ہفتے ago
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
2 ہفتے ago


