ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر ایل ڈی اے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی کے حصول اور پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر آئی سفٹنگ اور نان سفٹنگ فائلوں کے سٹیٹس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مالی سال کے اختتام پر سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے اوقات بڑھائے گئے ہیں،بروز ہفتہ سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔ پیر اور منگل، 29 اور 30 جون کو سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔مالی سال کے اختتام پر شہریوں کی سہولت کے لیے اضافی اوقات کار میں افسران و عملہ ڈیوٹی پر رہے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کی زیادہ تر سروسز ای بیز پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ ای بیز پر موجود سروسز کے لیے شہریوں کو ایل ڈی اے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ای بز پورٹل پر آئی درخواستوں کو خودکار طریقے سے پراسس کیا جا رہا ہے۔ سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں درخواستوں کی پراسیسنگ بہتر بنانے کے لیے مزید ریفارمز کر رہے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کامختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار،بھاٹی چوک اورریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،اقرار حسین اوراسرار سعید کی بریفنگ
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ*
Related Articles
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 ہفتے ago



