میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تیسرے روز بھی شہر میں جاری نالوں کی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ریلوے کالونی میں واقع سٹی نالے کا معائنہ کیا، میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز اقبال نواز، کے ایم سی کے متعلقہ افسران اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے ڈاؤن ٹاؤن کے قریب واقع یہ نالہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسی لیے مون سون سیزن سے قبل اسے مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا کام اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوری کوشش ہے کہ نہ صرف نالوں کی صفائی کا کام بہترین انداز میں مکمل کیا جائے بلکہ مون سون کے حوالے سے دیگر تمام ضروری انتظامات بھی بروقت مکمل کر لیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے بتایا کہ نالوں کی صفائی کا یہ سلسلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ضرورت پڑنے پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی ہرممکن معاونت کے لیے بھی تیار ہے،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالوں سے نکالے جانے والے کچرے اور ملبے کو فوری طور پر مقررہ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ دوبارہ نالوں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور اطراف کی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے تمام مراحل کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اضافی مشینری اور عملہ بھی تعینات کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مون سون کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی، برساتی پانی کی نکاسی کے نظام کی بہتری اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور بارشوں کے دوران معمولاتِ زندگی کو متاثر ہونے سے بچانا کے ایم سی کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خود روزانہ بنیادوں پر صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ منتخب عوامی نمائندے بھی مختلف علاقوں میں جاری کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور نکاسی آب کا نظام مؤثر انداز میں فعال رہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
14 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
3 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
4 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
Related Articles
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
2 ہفتے ago



