ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی کی کتاب کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق تھے۔تقریب میں ریٹائر جج صاحبان، سینئر وکلاء، صدر لاہور بار، سیکرٹری گوجرانوالہ بار، سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون،جسٹس عاطرمحمود،جسٹس(ریٹائرڈ) ذوالفقار عباسی، صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضی خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم اعجاز سمرا، ہارون ڈوگر سیینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، احمد قیوم، معروف بزنس مین علی قصوری، میاں رفیق ، میاں نعیم محمد،چودھری رمضان،پیر کلیم الدین،ارشداعوان،عارف اعوان سمیت سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے وسیم بھدر،ایڈووکیٹ جنرل آفس سے شیخ نوید،ایڈووکیٹ جنرل محسن عباس،ممبرصوبائی اسمبلی فرزانہ ایڈووکیٹ، ممبر پاکستان بار کونسل عامر سعیدراں ودیگر وکلاء نے شرکت کی۔تقریب میں شرکاء نے سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صاحبزادہ مظفر علی کی خدمات کو سراہا اوران کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت پرانہیں مبارکباد پیش کی۔تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ایل ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشن پر مبنی کتاب نوجوان وکلاء اور شہریوں کی راہنمائی کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ایل ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشن پر مشتمل یہ کتاب لاہور ہائیکورٹ کی لائبریری کا حصہ ہونا چاہیے۔شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صاحبزادہ مظفر علی اور وسیم بھدر ایڈوائزر ایل ڈی اے اور ہائیکورٹ کے درمیان مثبت کوارڈینیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سینیئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صاحبزادہ مظفر علی نے کہاکہ1975 سے 2026 تک ایل ڈی اے کے تمام رولز اینڈ ریگولیشن کو اس کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔کتاب کے پہلے ایڈیشن میں رہ جانے والی چیزوں کو دوسرے ایڈیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ معزز ججز اور وکلا کی ایل ڈی اے سے متعلقہ قوانین میں دلچسپی میرے لیے باعث مسرت ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صاحبزادہ مظفر علی کی کتاب ایل ڈی اے کے رولز اینڈ ریگولیشن کا بہترین مجموعہ ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ قوانین میں ترامیم سے ایل ڈی اے کے عدالتوں میں کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔ایل ڈی اے اور عدلیہ کے درمیان مئوثر کوارڈینیشن سے عام شہری کو فائدہ پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ صاحبزادہ مظفر علی نے ایل ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشن پر اپنی کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*
2 دن ago
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کامختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار،بھاٹی چوک اورریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،اقرار حسین اوراسرار سعید کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ*
1 ہفتہ ago
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago


