خیبرپختونخوا سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات میں تجارت، زراعت، معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور نوجوانوں کے تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امداد نہیں بلکہ تجارت پر مبنی معیشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کی تکمیل سے سات لاکھ ایکڑ بنجر زمین زیرِ کاشت آئے گی، جس سے جنوبی اضلاع میں زرعی انقلاب برپا ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے اعلیٰ معیار کے آلو، تمباکو اور قیمتی معدنی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صرف سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے، مگر یہی بجلی پچاس روپے سے زائد میں واپس خریدنی پڑتی ہے۔ اسی لیے صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائن کمپنی قائم کر چکی ہے تاکہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کر کے سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔چیئرمین عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کو خود انحصاری، عالمی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی نئی شناخت دے رہے ہیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے
9 گھنٹے ago
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
10 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس!
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کاضلع دیر لوئر، دیر اپر اور تحصیل کالام کا دورہ
Related Articles
پاکستان میں یو این سی ایچ آر بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالہادی سےکامیاب مذاکرات
5 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago



