وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنی زمین،اپنا گھر کے تحت خوش نصیبوں کے پلاٹ نمبر کی قرعہ اندازی کی۔ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان بھی ہمراہ تھے۔ اپنی زمین ،اپنا گھر کے تحت 19 اضلاع کے 2 ہزار مفت پلاٹس کے حامل خوش نصیبوں کو بلاکس اور پلاٹس نمبر دیے گئے۔ صوبائی وزیر نے جہلم اور قصور کے خوش نصیبوں کو کال کرکے پلاٹ نمبر، سائز اور بلاک کی خوشخبری سنائی۔ کالرز کا بتانا تھا کہ بغیر سفارش کے سرکاری سطح پر مفت پلاٹ ملنا ناقابل یقین ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب باقاعدہ لیٹرز ، خوش نصیبوں کے حوالے کریں گی۔ بغیر کسی فیس وصولی کے مفت پلاٹس لوگوں کو دیے جارہے ہیں۔ خوش نصیب افراد اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے۔ ریڑھی بان، دکاندار، ڈرائیور، مکینک اور دیہاڑی دار افراد کے پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی نکلے۔ جہلم،قصور، اوکاڑہ، اٹک، بھکر، لیہ، لودھراں ، ساہیوال ، راجن پور، وہاڑی ،چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، گجرات میں 3 مرلہ پلاٹس دیے جارہے ہیں۔ منڈی بہاوالدین ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا اور خوشاب کے رہائشیوں کو مفت پلاٹس دیے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پھاٹا کی دہائیوں سے غیر آباد اسکیموں کو عوامی رہائشی منصوبوں میں تبدیل کیا گیا ہے ۔پرائیویٹ سیکٹر کی زمین گردونواح میں 25 لاکھ فی مرلہ تک فروخت ہورہی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے مستحق افراد کو گھر دینے کے وعدے کو عملی شکل پہنائی۔آن لائن پورٹل کے ذریعے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
پی ایچ اے تمام اضلاع میں کمرشل نرسریاں قائم کرے گی،ڈی جی احمدعثمان جاوید
14 گھنٹے ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت آپریشنز اینڈ مینٹیننس،ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس
17 گھنٹے ago
*پی ایچ اے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے دیگر اضلاع میں ملازمین بھرتی کئے جائیں گے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
2 دن ago
عوامی مسائل کے حل کیلئے روڈا کی الرحیم رائل انکلیومیں کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سروسز ہسپتال آمد،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عیادت*
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
7 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
1 ہفتہ ago



