لاہور شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سپیل جاری ہے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے نکاسی آب آپریشن و ایریاز کلیرنس جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے سیکرٹریٹ، فیروزپور روڈ، قزافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشنز بارے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ ایم ڈی وسا نے کہا کہ نکاسی آب آپریشنز جاری ہیں، انڈرگراونڈ واٹر ٹینکس سے نکاسی آب جلد ہورہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ الحمدللہ ایریاز کلیر ہیں، بارش میں متواتر نکاسی عمل بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ کلیر ہے، نشیبی آبادیوں اور ایریاز پر مکمل فوکس ہے، کم سے کم وقت میں ایریاز کو کلیر کیا جارہا ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں، انڈر گراونڈ واٹر ٹینکس کی جگہ بھی متفرق سرگرمیوں کیلیے فعال رہتی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ فیلڈ میں ہے، ہر پوائنٹ پر ایمرجنسی ٹیمیں موجود ہیں، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین روڈز، ذیلی روڈز و ایریاز کی کلیرنس کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں کو کلیر کیا جارہا ہے، واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔
Read Next
1 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
4 دن ago



