وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلڈ ریلیف کیمپس امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے فیروزوالہ، نورپور مریدکے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے نالہ ڈیک، سوموریہ نالہ اور نکی ڈیک کا بھی دورہ کیا۔ محکمہ اریگیشن اور ضلعی انتظامیہ نے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نالہ ڈیک، نکی ڈیک اور سوموریہ نالوں میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پٹھان کالونی کے اندر بھی میڈیکل کیمپ قائم ہیں اور اندر کی گلیوں کو مکمل بحال کردیا گیا۔ فلڈ ریلیف کیمپس کے ساتھ کنٹینرز ہسپتالوں سمیت کلینک آن ریسکیو بوٹس سے بھی طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ اریگیشن کی ٹیمیں ہر پوائنٹ پر موجود ہیں اور مرمت و بحالی کو مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں میڈیکل، لائیوسٹاک، صاف پانی، خوراک، مسٹ فینز، سکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے، کلینک آن ریسکیو بوٹس متاثرہ ایریا کے اندر جاکر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپ میں مکمل ہسپتال فعال ہے اور افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نور پور بستی کے افراد کی بستی اور فلڈ ریلیف کیمپ میں پختہ راستے سے آمدورفت جاری ہے، گھروں میں موجود افراد کو پکا پکایا کھانا اور ڈرائی فوڈ مہیا کیا جارہا ہے، متاثرہ جانوروں کیلیے لائیو سٹاک میڈیکل کیمپس فعال ہے اور ونڈہ مہیا کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ریسکیو بوٹس ہر ایریا میں موجودہے، لوگوں کے تحفظ کیلئے پولیس گشت کررہی ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago



